ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں ابلے چاول کا گرم پانی جسم پر گرنے سے4 سالہ بچی جاں بحق

بیلتنگڈی میں ابلے چاول کا گرم پانی جسم پر گرنے سے4 سالہ بچی جاں بحق

Thu, 21 Feb 2019 23:19:01    S.O. News Service

مینگلور 21؍فروری (ایس او نیوز) مینگلور سے قریب 70 کلو میٹر دور بیلتنگڈی میں ابلے ہوئے چاول کا گرم پانی جسم پر گرنے سے بری طرح زخمی ہونے والی چار سالہ بچی علاج کارگر نہ ہونے سے اسپتال میں دم توڑ دینے کا واقعہ بدریہ نگر میں پیش آیا ہے۔

چاول کے گرم پانی سے جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت نیشمیا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو  عبدالقادر اور رقیہ کی بیٹی  ہے۔

اطلاع کے مطابق چولھے پر سے ابلتے ہوئے چاول کے برتن کو اتارتے وقت بچی کے جسم پر گرم پانی گرنے کا یہ واقعہ 13فروری کو پیش آیا تھا جس سے بچی بری طرح جھلس گئی تھی۔ 50 فیصدجلی ہوئی حالت میں بچی کو منگلورو کے نجی اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔ مگر علاج کارگر نہ ہونے سے بچی نے 20فروری کو دم توڑدیا۔ اس تعلق سے وینور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کردیا گیا ہے۔


Share: